راولپنڈی احتجاج پر ایکشن، 12خواتین سمیت 100سے زائد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
راولپنڈی احتجاج
(فوٹو: ایکسپریس)

راولپنڈی احتجاج پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث ایکشن لیا گیا ہے، پولیس نے 12 خواتین سمیت 100 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج کرلیے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ 3 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج مقدمات میں سے 4 میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان میں سیمابیہ طاہر سمیت 2 ایم پی اے خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار کارکنان کو اتوار کے روز ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ انصاف لائرز فورم لیگل ٹیم جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی۔ مقدمات تھانہ سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، سول لائن اور آر اے بازار میں درج کیے گئے ہیں جن کے متن میں مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Related Posts