سوات:خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 7 میں ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے انتخابی حلقے پی کے 7 پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے فضل مولا اور اے این پی کے حسین احمد خان سمیت 4 امیدوار اس نشست پر مد مقابل ہوئے تھے۔
پی کے 7 کے 124پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے حسین احمد 14 ہزار 665 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ یہ نشست عوامی نیشنل پارٹی کے وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔
مزید پڑھیں:سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا پلہ بھاری