پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریگی، اسد قیصر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت کے بعد پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ سوچ کر جواب دے گی۔

تاہم، اب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ہم ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی امن کے لئے احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائیں۔فواد چوہدری کا مشورہ

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے صرف رسمی طور پر دعوت دی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کسی چیز میں مخلص اور سنجیدہ نہیں۔

اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف گرفتاریاں کرتے ہیں اور دوسری طرف دعوت دیتے ہیں، ہم ان کے ساتھ کیسے بیٹھ جائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کیا ہے، جس میں عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

دوسری جانب آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے اسد قیصر نے کہا کہ اس میں شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts