Friday, March 29, 2024

مریم نواز کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائیں۔فواد چوہدری کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا کوئی مستقبل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی رہنما اور اتحادی حکومت 3 سے 4 ماہ گزار لے۔ مریم نواز سرجری کے ساتھ کسی ماہر نفسیات سے بھی علاج کرالیتیں۔ پاکستان کو استحکام چاہئے۔ غیر مستحکم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، مریم نواز کا دعویٰ

میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ایک دھماکہ نہیں ہوا تھا۔ عمران خان نے افغانستان سے معاملات احسن طریقے سے ڈیل کیے۔ افغانستان سے غیر ملکیوں کو پاکستان کی مدد سے نکالا گیا۔ فیصلے میں تمام اداروں کی شمولیت ہوتی ہے۔

گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان افغانستان کو سمجھتے تھے، اگر پاکستان میں افغان لوگ کسی کی عزت کرتے ہیں تو وہ عمران خان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔ امن کے قیام کیلئے قبرستان نہیں بنائے جاتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم افغانستان کا ذکر تک نہیں کرتے۔ موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔ خواجہ آصف دہشت گردی کا الزام عمران خان پر لگاتے ہیں۔ اگر عمران خان دہشت گردی لے کر آئے تو ان کے دور میں دہشت گردی کیوں نہیں ہوئی؟