2022 میں سب سے زیادہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنیوالے ممالک میں پاکستان سرِفہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں دنیا کے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑدیا، 2021 کے مقابلے سال 2022 میں پاکستانی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 35.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نجی مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم ڈیٹا دربار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح سال 2021 میں 28.6 فیصد تھی جو گزشتہ سال میں اضافہ ہوکر 35.6 فیصد ہوگئی، یہ شرح نمو چین سے 3 گنا زیادہ ہے جو فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں چین کے بعد بھارت، میکسیکو اور انڈونیشیا فہرست میں شامل ہیں جن کی شرح 10 فیصد سے کم ہے،2021 میں پاکستان کی درجہ بندی 3 درجے نیچے تھی،رپورٹ کے مطابق 3 ارب 50 کروڑ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ پاکستان انڈونیشیا کے علاوہ تمام ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سب سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ ورزش کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

2022 میں پاکستانی صارفین نے 161 ارب گھنٹے موبائل ایپلی کیشن استعمال کیا جس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان چھٹا ملک بن گیا ہے۔ مقامی پبلشر کی جانب سے بہترین ایپلی کپشن کے لحاظ سے پاکستان انڈونیشیا کے بعد دوسرے نمبر پر تھا تاہم ٹریکشن اور استعمال کے لحاظ سے مقامی سطح پر تیار کردہ بہت کم ایپلی کیشن سرِفہرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر پاکستانیوں نے واٹس ایپ بزنس میں دلچسپی لی اور اس ایپلی کیشن کو 2022 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیاگیا،اس کے بعد دوسرے نمبر پر اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ میسنجر، کیپ کٹ اور ٹک ٹاک ہے۔مقامی سطح پر بنائی گئی ایپلی کیشن میں ایزی پیسہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، اس کے بعد دوسرے نمبر پر جاز، جاز کیش، زونگ اور یونیورسل ریموٹ ٹی وی ہے۔