اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ،خود کومسٹر کلین ثابت کر نے کی کوشش کر نے والے خود بڑی کرپشن کے مرتکب ہورہے ہیں ،پی ٹی آئی چھ دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے کا انتظار کررہی ہے، چاہتے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت میں کیس مکمل ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ جنھوں نے نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کی انکا شکریہ ادا کرتا ہو ں ،نواز شریف کا علاج شروع ہو چکا ہے،دعا ہے کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر واپس ملک میں آئیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے قوانین پابند کرتے ہیں کہ بیرون ملک سے آنے والی فنڈنگ کو شفاف بنائیں۔
انہوںنے کہاکہ جو خود کو مسٹر کلین ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج پتہ چل رہا کہ وہ خود بڑی کرپشن کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے 5 سال پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا چل رہا ہے،تحریک انصاف اس کیس میں حیلے بہانے سے کام لیتی رہی ہے،تحریک انصاف اس کیس میں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چھ دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے کا انتظار کررہی ہے ،چاہتے ہیں چیف الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت میں یہ کیس مکمل ہو۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا کوئی بھی اکاؤنٹ غیراعلانیہ نہیں،پی ٹی آئی کے ایسے اکاؤنٹ ہیں جو الیکشن کمیشن میں رپورٹ نہیں ہوئے ۔
انہوں نے کہاکہ معصوم پاکستانیوں سے انقلاب کے نام پر پیسے بٹورے گئے ،نجی اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے پیسے ظاہر نہیں کئے گئے ،سب ٹھیک ہے تو خان صاحب رازداری کس بات کی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عوامی عہدے دار کا میڈیا کے سامنے اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔
احسن اقبال نے کہاکہ خود کو دیانتدار کہنے والے فنڈنگ کیس کو رازداری میں رکھنا چاہتے ہیں ،کچھ تو چوری ہے جس کی پردہ داری مقصود ہے ،رسیدیں دیں کس کس سے پیسہ لیا ؟۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے بھارت سے کس نے فنڈنگ کی،پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکہ پکڑا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ