اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج آج کیا جائے گا جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی عروج پر ہے۔ کراچی میں شاہراہِ قائدین جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف 9 پارک کو مظاہرے کا مرکز بنایا گیا ہے۔
لٹیروں نے اپنی تجوریوں کیلئے ملک گروی رکھ دیا، عمران خان