نواز شریف کو نئے پاسپورٹ کے اجراء پر عدالت سے رجوع کرینگے، پی ٹی آئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کو نئے پاسپورٹ کے اجراء پر عدالت سے رجوع کرینگے، پی ٹی آئی
نواز شریف کو نئے پاسپورٹ کے اجراء پر عدالت سے رجوع کرینگے، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو نیا پاسپورٹ جاری کا اقدام، عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سابق وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز دعویٰ کر رہی ہیں کہ عوام عمران خان کی برطرفی سے بہت خوش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آج الیکشن کرائیں اور خود دیکھیں گی کہ لوگ کتنے خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کا نوٹیفکیشن فوری طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بھجوایا جائے۔

انہوں نے سخت ردعمل دینے پر عوام کو سلام پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتہ کو عشاء کی نماز کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے ہکا کہ ہم محاذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن ملک کو الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، اس حکومت میں کوئی وزیر بننے کو تیار نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نئے پاسپورٹ کا اجراء غیر قانونی ہے، تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت جائے گی۔

فواہد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیاہے، اسمبلی کا عملہ استعفے کیوں قبول نہیں کر رہا اگر استعفے منظور نہ ہوئے تو بحران چار پانچ ہفتوں میں اتنا بڑا ہو جائے گا کہ کسی کے بس میں نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ایم کیو ایم پاکستان کو وعدوں کی پاسداری کی یقین دہانی

اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ دو دن گزر چکے ہیں اور امریکہ نے حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر اب ایک امپورٹڈ حکومت مسلط ہے، اور ملک کو غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے۔

Related Posts