علی زیدی کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی زیدی کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیا
علی زیدی کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

 دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ علی زیدی کو سندھ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان علی زیدی کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں،یاد رہے کہ علی زیدی سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ ابراہیم حیدری میں گزشتہ رات 17 کروڑ فراڈ کی ایف آئی آر میں علی زیدی کو ضلع ملیر پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ رات کو ایف آئی آر ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی کی رضویہ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا شہری بازیاب، ملزمان فرار

Related Posts