عمران خان کے بغیر الیکشن غیر آئینی ہوگا۔پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر الیکشن غیر آئینی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعظم کے اس بیان پر کہ ”انتخابات عمران خان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں“ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا بیان ریاستی ڈھانچے کی عدم حساسیت کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کئی سال تک قید رہیں گے۔عطا تارڑ

اپنے بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تحریکِ انصاف ملک کے عوام کی سب سے بڑی اور واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ عمران خان یا پی ٹی آئی کے بغیر عام انتخابات کا انعقاد غیر آئینی اور غیر اخلاقی عمل ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے بغیر انتخابات عوام کیلئے ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ نگران وزیر اعظم اپنے بیان کی فوراً وضاحت پیش کریں۔ انوار الحق کاکڑ اپنی حکومت کو شر انگیز منصوبوں سے علیحدہ کر لیں۔

قبل ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا امریکی خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ قید میں موجود پی ٹی آئی اراکین توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان یا قید کاٹنے والے پارٹی کے سینکڑوں اراکین کے بغیر بھی منعقد کرائے جاسکتے ہیں۔ جو لوگ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، انتخابات کا حصہ بن سکیں گے۔ 

Related Posts