دہشتگردی کا مقدمہ درج، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف تحریکِ انصاف سراپا احتجاج ہے۔ کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ مجسٹریٹ صدر اسلام آباد کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کے خلاف تقریر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کو کچلنے کا پلان بنایا گیا ہے،عمران خان

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی تقریر کا مقصد پولیس حکام اور عدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا۔ پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف پھیلایا گیا۔درخواست گزار نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ پارٹی قیادت کی کال پر رات گئے سیکڑوں کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے جبکہ پی ٹی آئی ورکرز نے عمران خان چوک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

پولیس کی بھاری نفری بھی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ طلب کر لی گئی۔ لاہور میں لبرٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی ورکرز نے احتجاج کیا۔ فیصل آباد، سیالکوٹ، کراچی اور دیگر شہروں میں بھی تحریکِ انصاف کے کارکنان نے عمران خان سے یکجہتی کا اظہار اور احتجاج کیا۔ 

 

Related Posts