سندھ میں سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کی تیاریاں تیز، اتحادیوں سے ملاقاتیں جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI

کراچی : سندھ میں سینیٹ انتخابات کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، سندھ میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ،ایم کیو ایم،جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مشیر جہاز رانی محمود مولوی کے گھر پر ظہرانے میں اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کی سینئرقیادت بیٹھے گی ،گورنر سندھ سمیت اہم وفاق وزرا بھی شرکت کریں گے۔

ملاقات کے لئے ایم پی ایز 1 بجے پہنچنا شروع ہوں گے،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سینیٹ انتخابات پر اہم مشاورت ہوگی ،انتخابات کے لئے پی ٹی آئی نے اپنے تمام ایم پی ایز کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز ظہرانے کاا ہتمام کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات 2021کے لیے ہمارا کوئی رکنِ اسمبلی نہیں بکے گا، یہ دیوانے کا خواب ہے کہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ کی 10 نشستیں جیتے۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ ہر ماہ بعد پارلیمنٹرینز کو بلاتا ہوں اور مسائل سنتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو بلا کر ظہرانہ دیتا ہوں اس کا سینیٹ الیکشن سے تعلق نہیں، ظہرانے کے دوران جب سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی تو میں اٹھ کر چلا گیا تھا۔گورنر سندھ نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن کا کوئی خط آیا تو جواب دے دوں گا۔

مزید پڑھیں:گورنر پنجاب کے صاحبزادے انس سروراسکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

عمران اسماعیل نے کہاکہ لیاقت جتوئی کو الزامات لگانے پر نوٹس آگیا ہے، اس کا انہیں جواب دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت وزیراعظم خود کر رہے تھے، وزیراعظم نے پارلیمانی بورڈ سے مشورے کے بعد فیصلے کیے۔

Related Posts