گورنر پنجاب کے صاحبزادے انس سروراسکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Scottish Labour leader Anas Sarwar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ بن گئے۔

جنوری 2021 میں پارٹی لیڈر رچرڈ لیونارڈ کے اچانک استعفے کے باعث اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور 2016 سے گلاسگو ریجن کے لیے اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

38 برس کے انس سرور بھاری اکثریت سے اسکاٹش لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اپنے مدمقابل مونیکا نینن کے 43 فیصد کے مقابلے میں 57 فیصد ووٹ پڑے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد بیٹوں کی تصویر شیئر کردی

انس سرور کا کہنا ہے کہ اسکاٹش لیبر پارٹی کالیڈر بننا میرے لئے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، ایک لیڈر کی حیثیت سے اپنی پارٹی کو مزید مضبوط بناؤں گا اور ملک خدمت کیلئے سب کو ایک کرونگا۔

واضح رہے کہ انس سرور کے والد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور اس وقت پنجاب کے گورنر کے عہدہ پر براجمان ہیں، انہوں نے بھی اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Posts