اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب سمیت ملک میں جاری دیگر سیاسی امور پر گفتگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت اپنے پارلیمنٹ اراکین کے مستعفی ہونے پر غور کرے گی جبکہ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن سے کامیاب ہو کر اراکینِ اسمبلی بننے والے متعدد پی ٹی آئی رہنما استعفے دینے کیلئے راضی نہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان