پی ٹی آئی ہر حکومت میں حصہ دار سرکاری افسران کے کردار کی مخالف بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی ہر حکومت میں حصہ دار سرکاری افسران کے کردار کی مخالف بن گئی
پی ٹی آئی ہر حکومت میں حصہ دار سرکاری افسران کے کردار کی مخالف بن گئی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف( پی ٹی آئی) رہنما ہر حکومت میں حصہ دار سرکاری افسران کے کردار کی مخالفت کرنے لگی، پی ٹی آئی رہنماکے مطابق  ملک کو تباہ کرنے میں سرکاری افسران کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ سیاستدانوں نے بھی ملک کو تباہ کیا مگر اس میں سب سے بڑا کردار سرکاری افسران کا ہے۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ یہ سرکاری افسران ہر حکومت میں حصہ دار رہے اور ہر حکومت کو ”اوکے“ کی رپورٹ دیتے آئے ہیں۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ آج بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔ وزراء انہی افسران کی رپورٹس سن کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں جو انہیں سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف شہرِ قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر چپ نہ رہ سکی۔ پی ٹی آئی کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹوئٹر پر 16 روز قبل اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے رہنما و  رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج  گھمن نے کہا کہ شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام تجاوزات کے خلاف آپریشن کا نشانہ بن رہے ہیں۔تحریکِ انصاف

Related Posts