کراچی: تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے نامور صحافی رؤوف کلاسرا پر الزام لگایا ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رؤوف کلاسرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہو رہا ہے کہ صحافی وزیرِ اعظم کی بریفنگ میں جانے کے لیے تیار نہیں۔
مشہور صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ جب صحافیوں کو بلانے کے لیے فون کیے گئے تو اکثر نے فون نہیں اتھائے یا وقت کی کمی کا بہانہ بنا کر معذرت کر لی۔
رؤوف کلاسرا نے کہا کہ صحافی سوچتے ہیں کہ سوال پوچھ کر گالیاں کون کھائے۔ حکومت کو صرف تین صحافی ملے۔ کیا یہ حکومت کی کامیابی ہے؟
تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے رؤوف کلاسرا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بار پھر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ صحافیوں نے وزیرِ اعظم کے منصب کا لحاظ نہیں کیا۔
رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ صحافیوں نے وزیرِ اعظم سے بد تمیزی کی مگر وزیرِ اعظم نے کوئی گالیاں نہیں دیں بلکہ تحمل سے ان کے سوالات کے جوابات دئیے۔
عدیل احمد نے کہا کہ صحافی جس طرح کی گفتگو کر رہے ہیں، اس پر گالیاں تو بنتی ہیں لیکن اگر ہماری طرف سے گالیاں آئیں تو پھر ہم میں اور صحافیوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔
کلاسرا صاحب آپ پھر گمراہ کر رہے ہیں لوگوں کو، صحافیوں نے وزیر اعظم کے منصب کا لحاظ نہیں کیا، بدتمیزی کی، مگر وزیراعظم نے تحمل سے جواب دیے، کوئی گالی نہیں دی
ویسے جو حرکتیں صحافی کر رہے ہیں گالیاں تو بنتی ہیں مگر ہم میں اور صحافیوں میں فرق نہیں رہے گا اگر گالیاں دے دیں کسی کو
— Adeel Ahmed (@AdeelAhmedSays) March 29, 2020