پنجاب میں وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے آرڈیننس جاری کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:صوبہ پنجاب میں وبائی امراض سے تحفظ کے لیے ایک آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے جس کا نام پنجاب انفیکشیئس ڈیزیز پریونشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس 2020ء ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آرڈیننس کے نفاز کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرڈیننس حکومتِ پنجاب کو تمام ضروری اقدامات میں مدد دے گا۔

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم خطرناک کووِڈ 19 (کورونا وائرس) کے خلاف اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں جو عوام کو اس مہلک مرض سے بچائیں گے جس میں آرڈیننس معاون ثابت ہوگا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لاگو کرسکتی ہے جو وبائی امراض کی روک تھام کے لیے ضروری ہو۔