اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں اور سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنا دیا تو ملک میں نیا معاشی بحران آجائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی معاشی سوچ نہ صرف آئی ایم ایف کے سانچے بلکہ مرکزی دھارے کی معاشی سوچ کے بھی بالکل برعکس ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 8ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
ٹوئٹر پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اسحاق ڈار کے عجیب و غریب خیالات آئی ایم ایف کے سانچے میں کیسے فٹ بیٹھتے ہیں؟ ان کی پارٹی بھی توقع کرتی ہے کہ وہ مفتاح اسماعیل کی پالیسیاں مکمل طور پر ترک کردیں گے۔
گزشتہ دورِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنے ماضی کے دور میں اجناس کے بڑے پیمانے پر کریش اور تیل کی ریکارڈ کم قیمتوں سے فائدہ اٹھایا۔ اس کے باوجود اس سے حاصل کردہ تمام فوائد ضائع کردئیے۔
حماد اظہر نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنی پالیسیوں سے 2017 کے آخر تک پاکستان کی معیشت کو شدید بحران میں ڈالنے میں کامیاب رہے تاہم اس بار صرف نمبر گیم کھیلنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
So Dar entry is nothing but a new crisis https://t.co/tSCqEWW9T2
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 26, 2022
دوسری جانب سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حماد اظہر کی جانب سے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنائے جانے پر ردِ عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی وفاقی کابینہ میں انٹری سے ملک میں نئے معاشی بحران کا آنا طے ہے۔