پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئرنائب صدر و عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے باجوڑ پارٹی کنونشن کیلئے جانا تھا، انہیں چکدرہ سے گرفتار کیا گیا۔
تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم شیر افضل مروت کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد سے جلد نوٹس لیا جائے۔
بعد ازاں مقامی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو رہا کر دیا، جبکہ کچھ ذرائع نے شیر افضل کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔