پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما فردوس شمیم نقوی بھی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما فردوس شمیم نقوی بھی گرفتار
پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما فردوس شمیم نقوی بھی گرفتار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کو کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے حراست میں لیا گیا ہے، وہ ”حقیقی آزادی“ کے نام سے نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما، سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید گرفتار

یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما میاں محمود الرشید کو بھی لاہورسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Related Posts