پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے درخواست ضمانت دائر کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے درخواست ضمانت دائر کردی
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے درخواست ضمانت دائر کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمے میں درخواست قبل از گرفتاری جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:

مقدمہ بدنیتی پر مبنی، شہباز گل کی جانب سے عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دائر

اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، ضمانت منظور کی جائے۔ خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے۔

Related Posts