تحریک انصاف کا پشاور میں تاریخی پاور شو، قائدین کے حکومت پر وار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کا پشاور میں تاریخی پاور شو، قائدین کے حکومت پر وار
تحریک انصاف کا پشاور میں تاریخی پاور شو، قائدین کے حکومت پر وار

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد پشاور میں ہونے والے پہلے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، تا حد نگاہ لوگوں کا رش، کارکنوں میں جوش و خروش، عمران خان کے حق میں نعرے بازی۔

جلسے کے آگاز کے موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور میں پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کیساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کے پیچھے نکل آئی ہے۔

پشاور میں حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پہلے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، شہید بے نظیر گراؤنڈ پر کارکنان کی بڑی تعداد میں آمد، جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختو نخوا سمیت صوبائی و مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے تین گیٹ بنائے گئے، جن میں ایک وی آئی پیز، ایک گیٹ سے خواتین جبکہ ایک کارکنان کے لیے رکھا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پنڈال میں کارکنان کا لہو گرمانے کے لیے ڈی جے بٹ نے پشتو ترانے بھی تیار کیے، جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جامہ تلاشی کے بعد کارکنان کو پنڈال کی طرف چھوڑا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی باغ جناح گراؤنڈ میں 16 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف نے متعلقہ اداروں سے اجازت حاصل کرلی۔

صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجازت کیلئے درخواست ڈی سی ایسٹ، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ، اے آئی جی کراچی، سیکریٹری داخلہ اور مزار قائد کی انتظامیہ کو بھیجی گئی۔

Related Posts