پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Zardari Criticise PM imran khan
bilawal bhutto

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملےتو وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا،6 ماہ میں چلی جائےگی۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، پنجاب کےعوام کو جب ضرورت پڑی تو ان کےلیڈر ہی غائب ہوگئے، اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتاہے، امید ہےشہبازشریف جلد واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ شہبازشریف سےبھی بہترہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سے بھی مقابلہ کرالیں، سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگ نیوز بنتی ہے، پرائم ٹائم ہیڈلائن ہوتی ہے اور اگر فیصل آباد اور لاہور میں کتے کاٹیں توکوئی بریکنگ نہیں ہوتی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق مودی کےبعداب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، گرمی آنے دیں، بجلی نہیں ہوگی اور تاریخی بل آئیں گے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے۔

Related Posts