لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف کاغذات پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہیڈ لائنز بنانے پر انحصار کیا لیکن ہماری حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت یکساں ترقی کے وژن پر یقین رکھتی ہے جس کی بنیاد پر عوامی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے بعد پسماندہ اور ترقی یافتہ دونوں علاقوں میں منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے کم ترقی یافتہ اضلاع کو مساوی اہمیت دی جارہی ہے ،انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب کا کوئی بھی شہر ، قصبہ یا گاؤں ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی صورتحال پر آج قوم کو اعتماد میں لیں گے