نیویارک : پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر کام شروع کردیا ہے، نجکاری کمیٹی نے اہم اجلاس کے دوران ائیر لائن کی نجکاری پر غوروخوض کیا۔
گزشتہ روز مین ہٹن، نیویارک میں نجکاری کیلئے منعقدہ اجلاس میں کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی منظوری دے دی جس کے بعد نجکاری کمیشن اور وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
دوسری جانب قومی اثاثہ جات کی نجکاری سے قومی اثاثے ختم کرنے کی پالیسی جاری ہے جس کی ماضی میں پی ٹی آئی شدید مخالف رہی اور اپنے جلسوں میں وزیرِ اعظم عمران خان سمیت دیگر قائدین نے نجکاری کی مذمت کی۔
نجکاری کے عمل سے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین اور عوام الناس کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں کیونکہ الیکشن سے قبل نجکاری کے مخالف نعرے دینے والے برسرِ اقتدار آنے کے بعد وعدوں سے مکرتے دکھائی دیتے ہیں۔
پہلے ہی پی آئی اے وزیرِ ہوابازی پی آئی اے پائلٹس کی اسناد جعلی قرار دے چکے ہیں جس کے بعد سے یورپی یونین اور برطانیہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پی آئی اے کی نجکاری بتدریج اور مرحلہ وار کرے گی تاکہ زیادہ مزاحمت کا سامنا نہ ہو، تاہم نیو یارک میں روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی تیاری مکمل ہے۔ آئندہ ماہ نجکاری شروع ہوجائے گی۔