اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دے دیا۔
پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیس کی فراہمی پر ٹیکس کو 405 روپے سے کم کرکے صرف 5 روپے کیا گیا۔ یہ حکومت کا انقلابی قدم ہے۔
ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دیا ہے۔گیس کی فراہمی پر ٹیکس 405 سے کم کر کے صرف 5 روپے کر دیا گیا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 21, 2020
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسان کو 400 روپے سستی بوری کی فراہمی ملک میں کسان اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گی جو پاکستان کی ترقی ہے۔
کسان کو 400 روپے سستی بوری کی فراہمی ملک میں کسان اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گی۔ کسان اور زراعت کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) January 21, 2020