اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا سے منسوب تبادلوں سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبادلے خاتونِ اوّل سے منسوب نہیں کیے جاسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی تبادلوں کو وزیر اعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صوبہ پنجاب میں مختلف انتظامیہ تبادلوں کو وزیر اعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ حکومتی فیصلوں کو خاتونِ اوّل کے دورۂ پاک پتن سے جوڑنا افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پنجاب میں مختلف انتظامی تبادلوں کو وزیراعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ان حکومتی فیصلوں کو خاتونِ اوّل کےدورۂ پاک پتن سےجوڑناافسوسناک اور قابل مذمت ہے۔@ImranKhanPTI @pid_gov @RadioPakistan @MoIB_Official
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 23, 2020
فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز خاتونِ اوّل بشریٰ مانیکا کے دورۂ پاک پتن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ پروٹوکول لینے کی قائل ہی نہیں۔ خاص طور پر حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ کے دربار جیسی بابرکت جگہ پر اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وہ پروٹوکول لینے کی قائل ہی نہیں۔ خاص طور پر حضرت بابا فرید کے دربار جیسی با برکت جگہ پہ تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 23, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے دلدل میں پھنسایا۔ چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشکل میں ساتھ دیا ،برے وقت سے ڈرانے والاکبھی اوپر نہیں جاسکتا۔ساری زندگی اپنے دل کی بات سنی ہے، دوڑ میں جنون ٹیلنٹ کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
عمران خان نے گزشتہ روز میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے کہا کہ سکون تو قبر میں ہے تو لوگوں نے بڑی باتیں کیں۔دنیا کے سب سے بڑے رہنما نے کہا قبر تک جانے تک جدوجہد کرو۔ جس کے خواب بڑے ہوں گے، وہ آگے جائیں گے۔ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا سفر کبھی ختم نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں: ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا سفر کبھی ختم نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم