سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

senate pakistan
senate pakistan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔

 

فواد چوہدری کے مطابق پنجاب سےسیف اللہ نیازی ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گاخیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر زرقاسینیٹ کے لئے ایک بہترین امیدوار ہیں۔ انہیں بہت پہلے ایوان میں ہونا چاہئے تھا۔ ایک محنتی ورکر ہیں، ایسے فیصلوں سے ورکر کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سینٹ کے امیدوار ہونگے جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر سینیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئینگے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کرینگے

Related Posts