کراچی: چیئرمین تحریکِ انصاف کی جانب سے حکومت کو 6 روز کی ڈیڈ لائن ملنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان گھر پہنچ گئے، نمائش چورنگی پر تحریکِ انصاف کا حکومت مخالف دھرنا ختم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف سندھ کے صدر اور سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان، رکنِ اسمبلی خرم شیر زمان، بلال غفار اور عباس جعفری دھرنے میں شریک ہوئے اور پی ٹی آئی کارکنان کی قیادت کی۔
نمائش چورنگی پر احتجاج، صورتحال کشیدہ، 2افراد جاں بحق