اپوزیشن کے رابطے،پی ٹی آئی وفد کا آج متحدہ قیادت سے ملاقات کریگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اپوزیشن کی جانب سے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے بعد تحریک انصاف نے اتحادیوں سے ملاقات کا فیصلہ کیاہے، پی ٹی آئی وفد آج کراچی میں ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کریگا۔

پاکستان تحریک انصاف کا وفد وفاقی وزیر وپی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی قیادت میں آج ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کرے گا۔خرم شیرزمان، بلال غفار اور ارسلان تاج وفد میں شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کا وفد ایم کیو ایم کی قیادت سے اپوزیشن کے رابطوں اورفیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کےحوالے سے بھی بات چیت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم اپنے سندھ حقوق مارچ میں اتحادیوں کو بھی مدعو کرے گی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا شام ساڑھے 6 بجے ایم کیو ایم کے دفتر کا دورہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ، سیاسی ماحول کو زہریلا بنا دیا ہے، شہبازشریف

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رکن وفاقی وزیر امین الحق نے بدھ کے روز وزیراعظم کو خط میں لکھا تھا کہ حکومت نے پیکاترامیم پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں امین الحق نے کہا کہ ان کی جماعت نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی پی ای سی اے ترامیم سے اتفاق نہیں کیا۔