خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں صوبے اور وفاق پر حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو میئر کے الیکشن کے دوران ہار کا سامنا ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی پشاور، بنوں، کوہاٹ اور مردان کے انتخابات میں شکست کھا گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے میئر کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زبیر علی 24 ہزار 80 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 21 ہزار 48 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، میئر پشاورکی نشست پر جے یو آئی امیدوار آگے
بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے میدانِ جنگ، کامیاب کونسلر سمیت 6افراد جاں بحق
سٹی میئر کے انتخاب میں بنوں میں بھی جے یو آئی کامیاب رہی۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار عرفان اللہ نے 37 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کے اقبال جدون 24 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح کوہاٹ میں سٹی میئر کے انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا امیدوار آگے نظر آیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے شیر زمان 19ہزار ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شفیع اللہ 18ہزار ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔
میئر کے انتخاب کیلئے مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 27 ہزار سے زائد ووٹ لے کر سب سے آگے آگئے۔ جے یو آئی کے امانت شاہ نے دوسرے نمبرپر آنے کیلئے 18 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ تاحال حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔