اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیر کو پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی ارکان میں قومی اسمبلی میں واپسی یا نہ آنے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر اور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیا۔ علی محمد خان نے یہ بھی تجویز کیا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے مایوس کیا، ملک کے بڑے صوبے میں ہماری اکثریت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایس ایف نے ایک اور خاتون خودکش بمبار کے متعلق الرٹ جاری کردیا