ڈی چوک آپریشن، پی ٹی آئی کا 100 سے زائد اموات کا دعویٰ، حقیقت کیا؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
PTI claims over 100 casualties in the D-Chowk crackdown

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین کے خلاف رات کیے گئے پیراملٹری فورسز کے کریک ڈاؤن میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ 100 سے زائد کارکن شہید ہو گئے ہیںجبکہ بڑی تعداد ابھی تک لاپتہ ہے۔

فرار ہونے سے پہلے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ کس نے لگائی؟ سنسنی خیز انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ 33 لاشیں ایک ہسپتال میں لائی گئیں اور 27 دیگر کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا الزام تھا کہ حکومت لاشوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسی طرح کے دعوے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی میڈیا ادارہ یا آزاد ذریعہ اس بارے میں کوئی رپورٹ فراہم نہیں کر سکا۔ حکومت نے بھی ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔