پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری چیلنج کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

پی ٹی آئی نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکریٹری درخواست دائر کردی، رخواست میں پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو بطورنگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ محسن نقوی کو بطورنگراں وزیراعلیٰ جانبدار قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کردیا ہے، استدعا میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے اور محسن نقوی کا نگران وزیراعلیٰ تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری عدالت کے سامنے پیش، پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے محسن نقوی کا نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکی جانب سے بھیجا گیا تھا اور انہیں الییکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایکٹ 244 اے کے تحت وزیرِاعلیٰ مقررکیا ۔

اس اہم تقرری کے لیے حکومت نے نوید اکرم چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے قائد حذب اختلاف اور قائد حزب اقتدار کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی تک پہنچا، وہاں بھی کسی نام پر اتفاق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آیا تھا۔

تاہم پی ٹی آئی کے علاوہ چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے بھی اس تقرری کی شدید مخالفت کی گئی ، پی ٹی آئی کا ماننا ہے کہ حسن نقوی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قریب ہونے کی وجہ سے انتخابات پراثراندازہوسکتے ہیں۔

Related Posts