تحریکِ انصاف 26 نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM's 5 parties decide to form a separate opposition bloc in the Senate

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف 26 نشستیں حاصل کرنے کے بعد سینیٹ آف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف نے ایوانِ بالا کی 26 نشستیں اپنے نام کر لیں، پیپلز پارٹی 20 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی دوسری جبکہ ن لیگ 17 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 13، جمعیت علمائے اسلام 5 نشستیں حاصل کرچکی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے 3 اور عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے 2، 2 سینیٹرز نشستیں سنبھالیں گے۔

ق لیگ، فنکشنل لیگ اور جماعتِ اسلامی نے سینیٹر کی 1، 1 نشست پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ پی کے میپ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کا بھی 1، 1 سینیٹر ایوانِ بالا میں ہوگا۔ ایوان میں آزاد سینیٹرز کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں سے 4 کا تعلق سابق فاٹا سے، جبکہ 2 نو منتخب سینیٹرز بلوچستان سے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو ایک بار پھر اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔سندھ سے پیپلز پارٹی نے 11 میں سے 7 نشستیں جیت لیں۔ تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم نے 2، 2 نشستیں جیتیں۔ پی ٹی آئی امیدوار فیصل واؤڈا اور ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری بھی سینیٹرز بن گئے۔

ٹیکنو کریٹ نشست پر فاروق ایچ نائیک اور سیف اللہ ابڑو کامیاب ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پر پی پی پی امیدوار پلوشہ خان اور ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما خالدہ اطیب کامیاب ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف نے 10 نشستیں اپنے نام کر لیں۔ شبلی فراز، لیاقت ترکئی اور محسن عزیز کامیاب ہوگئے۔

خواتین نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز جیت گئیں۔ کے پی کے ٹیکنو کریٹ نشست پر دوست محمد اور ہمایوں مہمند کامیاب رہے۔ اقلیتی نشست پر تحریکِ انصاف کے گردیپ سنگھ نے میدان مار لیا۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی حکومتی اتحاد کامیاب رہا۔ منظور کاکڑ، سرفراز بگٹی اور پرنس عمر زئی کامیاب رہے۔

عبدالغفور حیدری، قاسم رونجھو اور عمر فاروق بھی سینیٹرز بن گئے۔ جنرل نشست پر آزاد امیدوار عبدالقادر نے میدان مار لیا۔ ٹیکنو کریٹ نشست پر سعید ہاشمی اور کامران مرتضیٰ کامیاب ہوئے۔ خواتین نشستوں پر ثمینہ ممتاز اور نسیمہ احسان جیت گئیں۔ اقلیتی نشست پر بی اے پی کے دنیش کمار منتخب ہوئے۔ پنجاب سے سینیٹ کے 11 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا عہدہ اہمیت نہیں رکھتا، نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے۔عمران خان

Related Posts