لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے جنرل (ر) باجوہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق دونوں ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل باجوہ کی مقروض ہیں۔
عمران خان کے کل رات کے اعلان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کے پی اور پنجاب دونوں اسمبلیاں جمعہ 23 دسمبر کو تحلیل ہو جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا بیان سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے کہا تھا کہ وہ جنرل (ر) باجوہ کے بارے میں بات نہ کریں لیکن دوسرے روز عمران خان نے مجھے اپنے ساتھ بٹھایا اور جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کی۔ جو غلط تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب سے اگر کوئی جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بولے گا تو میں اس شخص کے خلاف بولوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ان کے دور اقتدار میں ہر طرح کی سپورٹ دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اپنے محسن کا ناشکرا نہ ہو۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان مونس الٰہی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے، اس کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ق نے نہ صرف عمران خان کو سپورٹ کیا بلکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ چلے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگ کا اجلاس لاہور میں آج طلب کر لیا
نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کے پلیٹ لیٹس مکمل ہو چکے ہیں اور چونکہ شہباز شریف کے بچے واپس آ چکے ہیں، نواز شریف بھی جلد ہی ڈرائی کلین ہو کر پاکستان واپس آجائیں گے۔