پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان
سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو سے رابطہ کیا جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی خاص ہدایات کے مطابق سندھ کے عوام کی بھرپور مدد کررہے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Related Posts