پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو روزہ مندی کے بعد بدھ کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس47.35پوائنٹس کے اضافے سے41876 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی32.06فیصد زائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور شروع سے ہی حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی ا ور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث42ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس41753پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

لیکن بعد میں پھر معمولی ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 47.35پوائنٹس کے اضافے سے41876.26پر بند ہوا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20.36پوائنٹس کے اضافے سے29754.55پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 22.51پوائنٹس کی کمی سے 17674.11پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 218میں کمی اور 19کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب31ارب71کروڑ43لاکھ روپے سے بڑھ کر78کھرب41ارب98کروڑ62لاکھ روپے ہوگیا۔

Related Posts