سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان
سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات پر جماعت میں ہوتے ہیں لیکن تمام اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے بہت سوچ سمجھ کر سیف اللہ ابڑو کو نامزد کیا ہے۔ سیف اللہ ابڑو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ بے نظیر بھٹو کے دور میں لاڑکانہ کے کچھ لوگوں کو ضرور موقع دیا تھا۔ زرداری پارٹی نے محترمہ کے بعد لاڑکانہ سے کسی کو موقع نہیں دیا۔ سیف اللہ ابڑو کی پارٹی کے لیے بے حد خدمات ہیں۔

سیف اللہ ابڑو اور فیصل واڈا پارٹی کے ساتھ بے حد مخلص ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی موجود تھے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔

سیاسی جماعتوں کی بے حد خواہش ہے کہ وہ اپ سیٹ کرے گی، میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشہور زمانہ 10 پرسنٹ ہمیشہ سے اراکین کو خریدتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پیز کے تمام ووٹ وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پر دبا ڈالا جارہا ہے۔ انتقامی کاروائی اور دبا کی وجہ سینیٹ الیکشن ہے۔ ہم پی پی پی کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم کسی دبا میں نہیں آئینگے۔

اس موقع پر سینیٹ امیدوار سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ میرا تعلق لاڑکانہ سے ہے اور میں مڈل کلاس آدمی ہوں۔ میرے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ مجھے پی ٹی آئی میں محض چند ماہ ہوئے ہیں۔ میرا تعلق پی ٹی آئی کے ساتھ شروعات سے ہے۔

پی ٹی آئی لاڑکانہ میں بے حد مضبوط ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلی قیادت نے مجھے نامزد کیا ہے۔ جو پارٹی سندھ کے مینڈیٹ کا دعوی کرتی ہے اسنے لاڑکانہ کو کبھی ترجیح نہیں دی۔

سیف اللہ ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائیم دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لاڑکانہ کو سینیٹ میں نمائندگی دی۔ چھ ماہ میں مجھے نامزد کرنے پر پی ٹی آئی فخر کرے گی۔ سینیٹ میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کرونگا۔

Related Posts