کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف نے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و صوبائی وزیر برائے ترقئ خواتین سیّدہ شہلا رضا کو مشورہ دیا ہے کہ ٹوئٹر پر بے بنیاد پیغامات نہ بھیجیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر برائے ترقئ خواتین شہلا رضا نے کہا کہ سندھ کے عوام تین بڑی وباؤں سے نبرد آزما ہیں جن میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت بھی شامل ہے۔
صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی فطری وبائیں قدرتی آفت قرار دی جاسکتی ہیں لیکن تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت انسانی کارنامہ ہے جو ہم پر مسلط کردی گئی ہے۔
شہلا رضا کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ سندھ میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہے اور یہ خاتون وباء وفاقی حکومت کو قرار دے رہی ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ شہلا رضا لاعلاج ہوتی جارہی ہیں۔ زیادہ خمار لاعلاجی کا باعث بنتا جارہا ہے جبکہ انہیں چاہئے کہ ٹوئٹر پر بے تکی ٹویٹس کی وباء نہ پھیلائیں۔
سندھ میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہے اور یہ خاتون وبا وفاقی حکومت کو قرار دے رہی ہیں، یہ لاعلاج ہوتی جارہی ہیں، زیادہ خمار لاعلاجی کا باعث بنتا جارہا ہے
آپ ٹویٹر پر اپنی بے تکی ٹویٹس کی وبا نا پھیلائیں پلیز https://t.co/Fwj2h0n2cR
— Adeel Ahmed (@AdeelAhmedSays) May 4, 2020