بھارت مسلمانوں کے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں ملوث ہے۔ مسعود خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہے۔ مسعود خان
بھارت مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہے۔ مسعود خان

مظفر آباد:آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شدت پسند بھارت مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات اور خبریں پھیلانے میں ملوث ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر پر مبنی مہم شروع کر چکی ہے جس کا کام مسلمانوں پر بے جا الزام تراشی ہوگا۔

صدرِآزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ شدت پسند بھارت مسلمانوں پر الزام لگا رہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس مسلم قوم کی وجہ سے پھیلا جبکہ اس الزام کے تحت بھارت میں انتہا پسندوں کو شہ دی جارہی ہے کہ وہ مسلمانوں پر حملے تیز کردیں۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ مسلمانوں کا تشخص خراب کرکے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی پوری تیاری ہے جبکہ بھارت کے شہروں میں  مسلم کش فسادات کیلئے زمین تیار کی جارہی ہے۔ 

Related Posts