پی ٹی اے نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سنا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اچھی سہولت متعارف کرادی ہے۔ پی ٹی اے حکام نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کردیا۔

پی ٹی اے حکام نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو اوور سیز کے ایک فون پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی اکاؤنٹس بلاک، پی ٹی اے کی ٹوئٹر کو شکایت

حکام کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ذاتی استعمال کے فون پر رجسٹریشن کی چھوٹ دی گئی ہے، پی ٹی اے 60 روز بعد اوور سیز پاکستانیوں کا فون بلاک نہیں کرے گا۔

عموماً 60 روز بعد اوور سیز پاکستانیوں کو ٹیکس دے کر ہی فون رجسٹرڈ کرانا ہوتا تھا، تاہم زیادہ مدت تک پاکستان میں ٹھہرنے والے افراد کیلئے یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت میں پاکستانی اکاؤنٹس بلاک کرنے کے معاملے پر ٹوئٹر سے شکایت کردی۔

گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا، جس پر جون کے دوران پی ٹی اے کا ردعمل سامنے آیا۔

پی ٹی اے نے آج سے 4 ماہ قبل ہی بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا۔

Related Posts