بھارت نے ملک میں پاکستانی اکاؤنٹس کیوں بلاک کیے؟ پی ٹی اے کی ٹوئٹر کو شکایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا
ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت میں پاکستانی اکاؤنٹس بلاک کرنے کے معاملے پر ٹوئٹر سے شکایت کردی۔

گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا، جس پر اب پی ٹی اے کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

پی ٹی اے نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے اور ان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی اے نے بھارت کے اِس اقدام کو معلومات پر متعصبانہ دباؤ قرار دیا اور ٹوئٹر انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے اور پاکستان اکاؤنٹس کو بھارت کے لیے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں مہنگائی کی شرح میں بدترین اضافے کا امکان

دوسری جانب وزارت خارجہ نے بھی بھارت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سفارتخانوں کے اکاؤنٹس تک رسائی معطل کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کرکے بھارتی ٹوئٹر صارفین کو معلومات کی فراہمی روک دی ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں رائے میں تنوع اور معلومات تک رسائی کے لیے دائرہ محدود ہونا انتہائی تشویشناک ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قابل اطلاق بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر زور دیا تھا کہ وہ اِن اکاؤنٹس تک بھارت میں رسائی فوری بحال کرے اور آزادی اظہار رائے کے جمہوری حق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Related Posts