اسٹاک مارکیٹ میں 258.11 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 258.11 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 258.11 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 258.11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.64 فیصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ روز کے 40,412.77 پوائنٹس کے مقابلے 40,670.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک اہم پیش رفت میں، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 3فیصد اضافے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک میں شرح سود 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 3 فیصد بڑھا رہے ہیں جس کے بعد شرح سود 20 فیصد ہوگا۔

گزشتہ روز کے 167,399,748 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 152,162,654 حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 313 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 182 میں مسلسل کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سفائر ٹیکس نے 74.00 روپے فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو کہ 1,080.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر ماری پیٹرولیم رہی جس کی فی حصص قیمت میں 29.46.00 روپے اضافے کے ساتھ 1,469.98 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9,400 روپے کا اضافہ

یونی لیور فوڈز نے زیادہ سے زیادہ 499.00 روپے فی حصص کی کمی دیکھی جو 22,499.00 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد نیسلے پاکستان روپے 164.22 کمی کے ساتھ 5,299.78 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts