اسٹاک مارکیٹ میں 195 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 195 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 195 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کے دوران مندی کی صورتحال رہی، اسٹاک مارکیٹ میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مندی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 0.45 فیصد یا 195.06 پوائنٹس گر گیا۔

مارکیٹ میں ابتدائی اوقات میں خریداری کی سرگرمی دیکھی گئی تاہم بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع لینے کے باعث مارکیٹ کو نیچے آنا پڑا، نتیجتاً، KSE-100 انڈیکس 195.06 پوائنٹس یا 0.45 فیصد کمی کے ساتھ 43,481 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بینچ مارک KSE-100 انڈیکس کو نیچے لانے والے سیکٹر میں ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (60.01 پوائنٹس)، فرٹیلائزر (33.75 پوائنٹس) اور تیل اور گیس کی تلاش (27.36 پوائنٹس) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کا تمام مصنوعات کی درآمد پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ

تمام شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کو 607.99 ملین سے بڑھ کر 621.2 ملین تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب حصص کی تجارت کی مالیت گزشتہ سیشن میں 11.1 ارب روپے سے کم ہو کر 10.5 ارب روپے رہ گئی۔

Related Posts