کراچی:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات، پاکستا ن کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات اور کارپوریٹ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے سیزن کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ چھائی مندی کی لہر دورہوگئی اور رواں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 520 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمایہ میں 67 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ کاروباری حجم 69.52 فیصد اضافے سے 36 کروڑ حصص کی سطح پر جا پہنچا۔
پاکستان اسٹاک میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبارکے آغاز سے ہی تیزی رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات اور کارپوریٹ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروںمیں پائی جانے والی بے چینی میں کمی دیکھی گئی اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں ابتداسے اختتام تک تیزی رہی، سرمایہ کاروں نے ٹیلی کام، ٹیکنالوجی، ریفائنری، پاور، انرجی، پراپرٹیز، کیمیکل سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 520.23 پوائنٹس اضافہ سے 46073.25 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس 251.28 پوائنٹس اضافہ سے 17840.59 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 278.81 پوائنٹس اضافہ سے 31292.73 پوائنٹس اورکے ایم آئی30 انڈیکس 1002.28پوائنٹس بڑھ کر 75562.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر مارکیٹ میں 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،148 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا،مارکیٹ میں تیز ی کے باعث مجموعی سرمایہ 67 ارب51 کروڑ 46 لاکھ 17 ہزار 713 روپے بڑھ کر 76 کھرب 75 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ 38 ہزار 679 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔
مارکیٹ میں 36 کروڑ 88 لاکھ 30 ہزار 284 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز جمعہ کو 21 کروڑ 75 لاکھ 65 ہزار 712 حصص کے سودے ہوئے تھے۔
نمایاں کاروبارکے اعتبار سے ہم نیٹ ورک 4 کروڑ68لاکھ، ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3 کروڑ54 لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام 3 کروڑ 19 لاکھ، جی3 ٹیکنالوجیز 2 کروڑ 53 لاکھ، غنی گلو ہول 2 کروڑ17 لاکھ، پاک ریفائنری1 کروڑ 83 لاکھ، پاک الیکٹرون 1 کروڑ65 لاکھ، سینرجی کو پاک 1 کروڑ64 لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز1 کروڑ 4 لاکھ اور لو ٹے کیمیکل 98 لاکھ شیئرز کے سودے نمایاں رہے۔
قیمتوں میں اتارچڑھا کے لحاظ سے نمایاں اضاف ہباٹا پاک اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتو ںمیں رہا جنکے دام 99.99 روپے اور81.87 روپے اضافے سے بالترتیب2299.99 روپے اور5700 روپے ہوگئے جبکہ سب سے زیادہ کمی صنوفی ایوانٹس اور تھل انڈسٹریزکے حصص کی قیمتوں میں دیکھی گئی جن کے بھاؤ 21 روپے اور9روپے گھٹ کربالترتیب903روپے اور260روپے رہ گئے۔