پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 1080 پوائنٹس کی تیزی، دو دن میں اڑھائی کھرب کا فائدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال کے دوسرے کاروباری روز بھی تیزی دیکھی گئی، 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ 100 انڈیکس میں اضافے کے باعث حصص کی مالیت 150 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی جبکہ انڈیکس 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گیا۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس بڑھ گئے، کاروبار میں تیزی کے باعث مزید 10 حدیں بحال ہو گئیں ۔

دو روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 1744 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ دوکاروباری روز کے دوران اڑھائی کھرب روپے کا فائدہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 664پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جبکہ انڈیکس 41400 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہواتھا۔ کاروبار میں  تیزی کے باعث شیئرزکی مالیت میں 90 ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایف اے ٹی ایف: 2020ء میں پاکستان کو مزید مہلت دئیے جانے کے واضح امکانات نظر آنے لگے

آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہواجبکہ پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس 41730.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھاتاہم تیزی کا یہ تسلسل یونہی آگے چلتا رہا اور انڈیکس دوپہر 12 بجے کے قریب 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

پورے د ن کاروبار کے دوران 2.54فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 28 کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 620 حصص کا کاروبار ہواجبکہ شیئرزکی مالیت مزید 150 ارب سے زائد بڑھ گئی۔

Related Posts