اسٹاک مارکیٹ میں 168.46 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 168.46 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 168.46 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 168.46 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 43807.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 180 روپے سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے کو ملی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 63 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 179 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 180 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سیاسی کشمکش اورچپقلش کے بجائے معیشت کو سنبھالنے کی ضرورت ہے،افتخار علی ملک

امریکی کرنسی مہنگی ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2850 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے،رواں مالی سال کے دوران ابتک ڈالر 22 روپے 53 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

Related Posts