کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 777.26 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
آج کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43029.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہونے لگا، جبکہ آج بھی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر