اسٹاک مارکیٹ میں 28.59 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 28.59 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت محرکات کے فقدان اور ملک میں جاری سیاسی کشمکش کی وجہ سے جمعہ کو ایک اور مایوس کن سیشن دیکھنے میں آیا لیکن کاروباری روز کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران 100انڈیکٹس 28.59 پوائنٹس (0.07%) کے معمولی اضافے ساتھ 43,551.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈ ہونے والی 90 کمپنیوں میں سے 37 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں 52 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 1 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

انڈیکس کو آگے بڑھانے والے شعبوں میں 35 پوائنٹس کے ساتھ کمرشل بینک، 28 پوائنٹس کے ساتھ فرٹیلائزر، 9 پوائنٹس کے ساتھ آٹوموبائل اسمبلر، 8 پوائنٹس کے ساتھ ریفائنری اور 6 پوائنٹس کے ساتھ انویسٹمنٹ بینکس/ سیکیورٹیز تھے۔

سیکٹر کے لحاظ سے، انڈیکس کو آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں 35 پوائنٹس کے ساتھ، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن 20 پوائنٹس، ٹیکسٹائل کمپوزٹ 9 پوائنٹس، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیاں 7 پوائنٹس اور رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ 3 پوائنٹس کے ساتھ نیچے آئیں۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین تنازع عالمی اقتصادی نظام کے لئے خطرہ بن رہا ہے،میاں زاہد حسین

پاکستانی روپے کے گرنے کے سفر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ اسٹاک مارکیٹ بھی پارلیمنٹ میں سیاسی ہنگامہ آرائی کا اثر پڑنے کا خدشہ تھا، لیکن یہ خطرہ کم از کم فی الحال ٹل گیا ہے۔

Related Posts